Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار

شائع 12 جون 2020 04:42pm
فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ  ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار ہوگیا، پاکستان ٹیم اب 5 جولائی کی بجائے جون کے آخری ہفتے میں روانہ ہوگی۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے 26 سے 29 جون تک پرائیویٹ جیٹ کا انتظام کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اب دورہ انگلینڈ کیلئے جون کے آخری ہفتے میں روانہ ہوگی، 26 جون کو جیٹ طیارہ قومی ٹیم کو لینے لاہور پہنچے گا۔ قومی ٹیم 27 اور 28 جون کی درمیانی رات انگلینڈ روانہ ہوگی۔ پی سی بی نے سیریز کی تیاری کیلئے انگلش بورڈ سے جلد روانگی کی درخواست کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی برمنگھم میں قرنطنیہ اور پریکٹس کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

انگلینڈ روانگی سے قبل 25 جون تک قومی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ مکمل کئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div